آج کے اہم اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔
***روزنامہ وطن: چاوش اولو: ہمیں ثالثی پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے”
روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی کے بارے میں، وزیر خارجہ میولو چاوش اولو نے کہا کہ یوکرین اور اس کے ارد گرد کی تازہ ترین صورت حال کو دیکھتے ہوئے "منجمد تنازعہ” کی اصطلاح گمراہ کن ہے، اور کہا، "یہ وہ تنازعات ہیں جن کے حل منجمد ہو چکے ہیں اور کسی بھی وقت کسی متفقہ حل کے بغیر جھڑپوں میں تبدیل ہو سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ثالثی پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
***روزنامہ یینی شفق: "آرمینیا ک پہلا مسافربردار پہلا طیارہ استنبول لینڈ کرگیا "
ترکی اور آرمینیا کے درمیان معمول کے عمل کے ایک حصے کے طور پر، استنبول اور یریوان کے درمیان پروازیں کل سے شروع ہوگئی ہیں ۔ FlyOne ایئر لائنز کی پرواز 64 مسافروں کے ساتھ یریوان انٹرنیشنل Zvartnots ہوائی اڈے سےپرواز کرتے ہوئے استنبول ہوائی اڈے پر لینڈ کی۔ 2020 کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان پروازوں کا سلسلہ منقطع تھا۔
***روزنامہ خبر ترک : ترکو واک کے پر اعتماد ہونے کا سائنسی طریقے سے ثابت "
وزیر صحت فخر الدین قوجہ نے اعلان کیا کہ نئے قسم کے کورونا وائرس (کوویڈ 19) کے خلاف تیار کردہ مقامی یلو ویکسین ترکو واک کی نئی سیریز کی کھیپ شہر کے اسپتالوں میں بھیجنا شروع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکو واک کے ابھی تک کوئی شدید مضر اثرات سامنے نہیں آئےہیں ، قوجہ نے کہا، "یہ سائنسی طور پر ثابت ہو چکا ہے کہ ہماری مقامی ویکسین موثر اور محفوظ ہے۔ ہمارا ہر شہری بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ہماری اپنی ویکسین ترکو واک کو محفوظ طریقے سے استعمال کر سکتا ہے۔
***روزنامہ صباح: "ترکی کی جنوری میں اب تک کی سب سے زیادہ برآمدات”
ترکی برآمدات میں نئے سے نیا ریکارڈ بنانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ترکی کی برآمدات، جو 2021 میں 225.4 بلین ڈالر کے ساتھ جمہوریہ کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں ، نے 2022 میں تیزی سے آغاز کیا۔ وزیر تجارت، مہمت مُش نے کہا کہ گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے جنوری میں برآمدات 17 فیصد بڑھ کر 17.6 بلین ڈالر تک پہنچ گئی، اور کہا، "یہ اعداد و شمار جنوری میں اب تک کی سب سے زیادہ برآمدات ہیں۔”
***روزنامہ اسٹار : "برادر ممالک کے ساتھ تجارت میں ایک نیا ریکارڈ”
ازبکستان کی غیر ملکی تجارت کا حجم گزشتہ سال کے مقابلے میں 16 فیصد بڑھ کر 42 ارب 71.6 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔ ترکی گزشتہ سال 8.1 فیصد کے حصص کے ساتھ ازبکستان کا چوتھا تجارتی شراکت دار بنا۔ دونوں ممالک کی غیر ملکی تجارت کا حجم، جس میں 62.1 فیصد اضافہ ہوا، اس طرح پہلی بار 3 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔
