English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جانسن۔ پوتن ملاقات

القمر

برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے یوکرائن پر قبضے کے معاملے میں روس کے صدر ولادی میر پوتن کو متنبہ کیا ہے۔

وزارت اعظمیٰ آفس نمبر 10 سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق جانسن نے پوتن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

مذاکرات میں انہوں نے یوکرائن کی سرحد پر روس کی مخاصمانہ کاروائیوں پر اندیشوں کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ نیٹو کی کھُلا دروازہ پالیسی کی رُو سے تمام یورپی جمہوریتوں کو نیٹو رکنیت کا مطالبہ کرنے کا حق حاصل ہے۔ یہ حق مکمل معنوں کے ساتھ یوکرائن کو بھی حاصل ہے۔

جانسن نے نیٹو کے ایک دفاعی اتحاد ہونے کا بھی اعادہ کیا ہے۔

روس کے صدارتی دفتر کریملن پیلس سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات میں، یوکرائن کے بحران اور روس فیڈریشن کی سلامتی کے لئے طویل المدت اور آئین سے ہم آہنگ ضمانتوں کو یقینی بنانے کے موضوع پر تفصیلی تبادلہ خیالات کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے