ترکی کے ضلع شرناک کی تحصیل جزرے میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے دہشت گردوں کی طرف سے مارٹر حملے کے نتیجے میں ایک فوجی شہید ہو گیا ہے۔
ترکی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق PKK کے دہشت گردوں نے شرناک کی تحصیل جزرے میں ایک سرحدی چوکی پر مارٹر حملہ کیا۔ حملے میں ایک فوجی شہید ہو گیا ہے۔
