وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بلوچستان کے علاقے پنجگور اور نوشکی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں اور شہید فوجیوں کی تعداد سے متعلق اپ ڈیٹ فراہم کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے بدھ کی شام بلوچستان کے علاقے پنجگور اور نوشکی میں 2 الگ الگ حملوں میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچاتے ہوئے حملوں کو کامیابی سے ناکام بنادیا گیا۔
وزیر داخلہ نے ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ نوشکی میں 9 دہشت گرد مارے گئے اور 4 فوجی شہید ہوئے، جبکہ پنجگور حملے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔
3 جنوری2022
پنجگوراورنوشکی میں سکیورٹی فورسزکے کیمپوں پردہشت گردحملوں
پر اہم پیغام جاری.@OfficialDGISPR @GovtofPakistan @PTVNewsOfficial pic.twitter.com/q4wcxuw6XT— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) February 3, 2022
