English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد ہائی کورٹ: سوشل میڈیا رولز کے خلاف درخواستوں پر عدالتی معاونین سے رپورٹ طلب

القمر

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت نے سوشل میڈیا رولز کے خلاف درخواستوں پر عدالتی معاونین سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

سینئر صحافی حامد میر عدالت میں پیش ہوئے اور بطور عدالتی معاون رپورٹ جمع کرائی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا تمام عدالتی معاونین نے رپورٹ جمع کرا دی ہے؟

جس پر ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ کچھ عدالتی معاونین نے اپنی رپورٹ جمع کرانے کے لئے وقت مانگا ہے۔ عدالتی معاون فریحہ عزیز کی جانب سے جواب جمع کرانے کے لئے وقت مانگا گیا ہے۔

اس پر عدالت نے کہا کہ انفارمیشن تک جتنی رسائی ہوگی اتنا ہی معاشرہ بھی بہتر ہوگا۔ آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے کو سامنے رکھ کر دیکھیں تو تین چار چیزیں اہم ہیں۔

عدالت عالیہ نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کے نام پر نفرت انگیز یا اشتعال انگیز تقاریر نہیں ہونی چاہیں۔ اگر فریڈم آف ایکسپریشن نہیں ہوگا تو کچھ نہیں ہوگا۔ اس لئے معلومات تک رسائی ضروری ہیں۔ کیس کی مزید سماعت سات مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے