English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مانانوالہ میں چار سالہ بچی کیساتھ زیادتی کا واقعہ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا

القمر

پاکستان میں معصوم بچیوں کیساتھ انسانیت سوز واقعات کا سلسلہ تھم سکا۔ مانانوالہ پولیس سٹیشن کی حدود میں چار سالہ معصوم بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ بچی کا تعلق مسیحی خاندان سے بتایا جا رہا ہے۔ یہ بچی گذشتہ روز اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ عثمان نامی ملزم اسے بہلا پھسلا کر اپنے گھر لے گیا اور درندگی کا نشانہ بنا دیا۔

مانانوالہ پولیس نے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی اوباش نوجوان ملزم عثمان کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔ کرسچین کمیونٹی نے مانانوالہ پولیس کو بروقت کارروائی کرکے بچی سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم کی فوری گرفتاری پر کارکردگی کو سراہا ہے۔

پولیس کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ ایسے مجرم معاشرے کا ناسور ہیں جن کا قلع قمع کرنا اولین ترجیح ہے۔ متاثرہ گھرانے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا عمل یقینی بنایا جائے گا اور کسی قسم کی غفلت یا لاپروائی نہیں برداشت کی جائے گی۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے