سری نگر: یوم یجکہتی کشمیر کے موقع پر قابض بھارتی فوج نے دو کشمیر نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، کشمیریوں کو قابض فوج نے سری نگر میں دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں نشانہ بنایا۔
بھارتی قابض افواج نے سری نگر کی داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کی۔ وادی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کو بند کر دیا گیا۔
مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ برقرار ہے۔
31 جنوری کو مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ضلع پلواما اور بڈگام میں نام نہاد آپریشن کی آڑ میں پانچ کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا۔
قابض فوج نے جعلی آپریشن کے دوران مقبوضہ وادی کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیے تھے۔
The post مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں 2 کشمیر نوجوان شہید appeared first on Daily Jasarat News.
