English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی برادری، بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کے اقدامات کرنے سے روکے، وزیراعظم

القمر

وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کی پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آگے آئے اور بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کیے جانے والے نسل کشی کے اقدامات کرنے سے روکے۔

یوم کشمیر پر جاری کردہ بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ ہی وقت ہے کہ دنیا بھارتی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم میں انسانیت کے خلاف جرائم، جنگی جرائم، نشل کشی کے اقدامات کے ساتھ ساتھ جبری طور پر علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوششیں شامل ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی میں اقدامات جنیوا کنونشن کی مکمل خلاف ورزی کی جارہی ہے،

انہوں نے زور دیا کہ عالمی برادری کشمیریوں کی حالت زار اور ان کی بھارت کی جانب سے ریاستی ظالم فوجی قبضے سے آزادی کی ناقابل تردید خواہش کو نظر انداز نہیں کرسکتی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی جائز اور قانونی حق خوداردیت کی جدوجہد، مودی کی ظلم اور تشدد کی فاشسٹ پالیسیاں مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کے مزاحمت کے جذبے کو دبانے میں ناکام ہوچکی ہیں۔

صدر مملکت عارف علوی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں مظالم کو جاری رکھے ہوئے ہے اور علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، میں دنیا کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ وہ جاگے اور کشمیریوں کے انسانی اور سیاسی حقوق کے تحفظ کے اپنے وعدے پورے کرے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کی مکمل اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، اور اس وقت تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے جب تک ان کا ناقابل تنسیخ حق اداریت کا حق تسلیم نہیں کرلیا جاتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی مظالم کی نا ختم ہونے والی کہانی مسلسل ریاستی ظلم اور بربریت کا تسلسل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت 7 دہائیوں سے زیادہ عرصے سے کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے اور اس طرح انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر پامالی کی تاریخ میں بہت کم مثالیں ملتی ہیں۔

بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات واضح طور پر امن اور بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر، یو این سلامتی کونسل کی قراردادوں اور چوتھے جنیوا کنونشن کے خلاف ہیں، ان اقدامات کو کشمیریوں، پاکستان اور عالمی برادری نے مسترد کر دیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے مسلسل جبر نے کشمیریوں کی اپنی منصفانہ جدوجہد میں ثابت قدم رہنے کے عزم کو مزید قوت بخشی ہے، بھارت کو یہ محسوس کر لینا چاہیے کہ جبر اور بنیادی حقوق کی منظم خلاف ورزی کشمیریوں کے حق خود ارادیت اور بھارتی قبضے سے آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والوں کے عزم کو نہیں توڑ سکتی۔

منبع: ڈان نیوز

The post عالمی برادری، بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کے اقدامات کرنے سے روکے، وزیراعظم appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے