English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کے ترسیلات ریکارڈ 18 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے

القمر

مالی سال 22ء کے پہلے سات ماہ کے دوران ترسیلات بڑھ کر 18 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئیں جو گذشتہ سال کی اسی مدت کی نسبت 9.1 فیصد زائد ہیں۔ جنوری 2022ء میں کارکنوں نے 2.14 ارب ڈالر ترسیلات بھجوائیں ، اس طرح مسلسل 20 ویں مہینے 2 ارب ڈالر سے زائد ترسیلات وطن پہنچیں۔
جنوری 2021ء کے مقابلے میں ترسیلات 5 فیصد کم رہیں جس کی جزوی وجہ سفر پر عائد رکاوٹوں کا نرم ہونا ہے۔ گذشتہ ماہ کے مقابلے میں ترسیلات 14.9 فیصد کم رہیں جس کا سبب سیزن ہے۔ جنوری 2022ء میں زیادہ تر رقوم سعودی عرب (540 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (374 ملین ڈالر)، برطانیہ (320 ملین ڈالر) اور امریکہ (208 ملین ڈالر) سے آئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے