وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے پی ڈی ایم کے رہنمائوں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج حکومت کے خلاف تحریک اعتماد لانے کے لئے پاکستان کرپشن لمیٹڈ پارٹی کی بیٹھک ہوئی ہے۔ اپوزیشن جرات کرے اور کل تحریک عدم اعتماد لے کر آئے۔ کسی مائی کے لعل میں جرات نہیں کہ وہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا سکے۔
چوہدری فواد نے کہا شہباز شریف کا خیال ہے کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے وہ 18 فروری کو لگنے والی فرد جرم سے بچ سکتے ہیں تو ایسا نہیں ہوگا۔مولانا فضل الرحمان بھی پہلے دن سے حکومت کو گھر بھیجنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں لیکن ان کے بازوئوں میں طاقت نہیں ہے۔ آج پی ڈی ایم کے رہنمائوں کی گفتگو سے ان کی کمزوریاں نظر آ رہی تھیںں۔ اپوزیشن جماعتوں کو چیلنج ہے کہ وہ کل تحریک عدم اعتماد لے کر آئیں، پاکستان تحریک انصاف اور خود اپوزیشن کے ارکان اسمبلی انہیں سرپرائز دیں گے۔اپوزیشن میں وہ سیاسی چوہے ہیں جن کا خیال ہے کہ وہ چھت پر زیادہ دوڑیں گے تو زیادہ آواز آئے گی اور اس طرح وہ بچ جائیں گے۔
فضل الرحمان کے بازوؤں میں طاقت نہیں
القمر
