English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عامر لیاقت کی دوسری سابقہ اہلیہ طوبیٰ نے ’تہمت‘ سے متعلق آیات شیئر کردی

القمر

عامر لیاقت حسین کی جانب سے تیسری شادی کا اقرار کیے جانے کے بعد ان کی سابقہ دوسری بیوی سیدہ طوبیٰ انور نے ٹوئٹ میں ایک آیت مبارکہ شیئر کی جس میں تہمت لگانے والوں کے لیے بڑے عذاب کا ذکر ہے۔

انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قرآن پاک کی ایک آیت شیئر کی جس کا ترجمہ ہے کہ ’جو لوگ پاک دامنوں بے خبر ایمان والیوں پر تہمت لگاتے ہیں ان پر دنیا اور آخرت میں لعنت ہے اوران کے لیےبڑا عذاب ہے‘۔

اس سے قبل سیدہ طوبیٰ انور نے انسٹاگرام پر جاری ایک پوسٹ میں تصدیق کی تھی کہ انہوں نے عامر لیاقت حسین سے خلع لے لی ہے اور اس بارے میں میرے قریبی رشتہ دار جانتے ہیں کہ انہوں نے 14 ماہ قبل ہی شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

بعدازاں عامر لیاقت حسین کی سابقہ پہلی بیوی بشریٰ اقبال نے بھی انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’جودل کے صاف ہوتے ہیں وہ رب کے خاص ہوتے ہیں‘۔

https://www.instagram.com/p/CZzkyaEOoZ7/

علاوہ ازیں ڈاکٹر بشریٰ اقبال کی بیٹی دعا عامر نے بھی انسٹاگرام اسٹوری لگاتے ہوئے کہا تھا کہ ’میرے خاندانی معاملات سے متعلق مجھے کسی پوسٹ میں ٹیگ نہ کریں اور اگر ایسا نہ کرسکیں تو ان فلو کردیں‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے