English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت فیصل آبادمیڈیکل یونیورسٹی میں اکیڈمک کونسل کااجلاس۔

القمر

ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں سیکرٹری محکمہ سپیشلائزہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹراحمدجاویدقاضی،سپیشل سیکرٹری محمداجمل بھٹی،وائس چانسلرفیصل آبادمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرظفرچوہدری ودیگر اکیڈمک کونسل کے ممبران نے شرکت کی۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اکیڈمک کونسل کے اجلاس کے دوران سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی سروسزمیں بہتری کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا۔
اسپیشل سیکرٹری محمد اجمل بھٹی نے اجلاس کے دوران وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی سروسزمیں بہتری کیلئے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکااظہارخیال ہے کہ
حکومت پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجہ کی بہترسہولیات کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں۔پنجاب میں 23بڑے اور چھوٹے سرکاری ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔فیصل آبادڈویژن کے سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہترکئے جارہے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا اپنے دورحکومت میں صحت کے تمام منصوبوں کو مکمل کریں گے۔پنجاب کی سرکاری طبی درسگاہوں کے طلباء و طالبات پوری دنیامیں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔
پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کررہے ہیں۔آج وزیراعظم عمران خان نے فیصل آبادڈویژن کے تمام خاندانوں میں نیاپاکستان قومی صحت کارڈ تقسیم کردیاہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا31مارچ تک پنجاب کے تمام3کروڑسے زائدخاندانوں کو نیاپاکستا ن قومی صحت کارڈ تقسیم کردیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے