English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تحریک انصاف کی حکومت میں سی پیک پرکیا کام ہوا، فواد چوہدری نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

القمر

رپورٹ فضل گیلانی

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات حکومت پاکستان چوہدری فواد حسین نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے دوران سی پیک منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں معلومات پیش کیں۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی سابق سفیروں، سینئر صحافیوں اور مختلف تھنک ٹینک کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران حقائق کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے 2018 سے پہلے اور بعد سی پیک منصوبو میں چند چیدہ چیدہ شماریات کے ساتھ ترقیاتی کاموں پر حقائق پیش کیے۔
انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک پر کام سست روی کا ہرگز شکار نہیں یہ ایک غلط تائثر دیا جاتا ہے جبکہ حقائق اس سے کہیں مختلف اور ترقی پسند ہیں، چوہدری فواد حسین نے مزید بتایا کہ ماضی کے مقابلے میں سی پیک منصوبوں پر بہت تیزی سے کام ہوا ہے جس کہ نتیجے میں سی پیک پر دونوں ملکوں کے ورکنگ گروپوں کو بڑھا کر گیارہ کر دیا گیا ہے، جبکہ تحریک انصاف کی حکومت سے پہلے یہ تعداد سات تھی۔

وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ گزشتہ سالوں کی نسبت تحریک انصاف کی حکومت سن دو ہزار اٹھاراں کے بعد ساڑھے تین سالوں میں سی پیک منصوبوں کی تعداد میں بھی تیزی آئی ہے اور سی پیک کے آغاز سے پچھلی حکومتوں کو دوران دو جبکہ پچھلے ساڑھے تین سالوں میں سات مختلف منصوبے مکمل ہوئے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے بتایا کہ صرف پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ہی ہم نے سی پیک کے تحت 453 کلومیٹر سڑکیں بنائی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں سی پیک میں 3.45 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، جو کے ماضی کی سرمایہ کاری کی نسبت کم عرصہ میں کی جانے والی زیادہ سرمایہ کاری ہے۔

وزیراعظم کے دورہ چین کے بارے بات کرتے ہوئے انہوں کا کہنا تھا کہ چین کے حالیہ دورے کے سی پیک کی مد میں 20 نئے منصوبے بھی حاصل کیے ہیں، تاہم، ہم نے پہلے ہی ساڑھے تین سالہ دورہ حکومت میں سی پیک پر تین منصوبے مکمل بھی کیے ہیں۔

انہوں نے اس ملاقاتی تقریب کے شرکاء کو مزید بتایا کہ سی پیک کے تحت توانائی کے شعبے میں بھی بہت اچھی پیش رفت ہوئی ہے جس نے پہلے ہی 880 کلومیٹر کی نئی ٹرانسمیشن لائنوں کے ساتھ 5864 میگاواٹ بجلی شامل کرکے بجلی کی پیداوار میں اضافہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے