کویت کے نائب وزیر اعظم و وزیر دفاع شیخ حمد جابر العلی اور نائب وزیر اعظم و وزیر داخلہ الشیخ احمد المنصور نے وزیر اعظم الشیخ صباح الخالد الصباح کو اپنے استعفے پیش کر دیے ہیں۔
القبس کو ایک خصوصی بیان دیتے ہوئے الشیخ حمد جابر العلی نے کہا کہ میں نے اپنا استعفیٰ اس لیے پیش کیا کہ ہم اس ماحول میں مزید کام نہیں کر سکتے۔
دریں اثنا دفاع اور داخلہ کے وزراء نے کہا کہ عام ماحول سیاسی منظر نامے میں جھگڑوں اور ہنگامہ آرائی سے بھرا ہوا ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ اصلاحات کا حصول تقریباً ناممکن ہو گیا ہے کیونکہ ایگزیکٹو باڈیز کی طرف سے مجموعی اصلاحات میں رکاوٹوں کی وجہ سے اب مزید کام ممکن نہیں۔
انہوں نےکہا کہ مجلس عامہ کے ارکان پوچھ گچھ کے اختیار کو من مانی کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس استعفیٰ سے چند گھنٹے قبل وزیر خارجہ الشیخ احمد ناصر المحمد عدم اعتماد سے اس وقت بچے جب ان کے خلاف پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی تاہم اس میں ان 23 ارکان نے اس کی مخالفت جب کہ 21 نے بل کی حمایت کی تھی۔پارلیمنٹ کا یہ اجلاس دس ارکان کے مطالبے پر طلب کیا گیا تھا۔ انہوں نے وزیر خارجہ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا تاہم دو ووٹ کے فرق سے وزیر خارجہ عدم اعتماد سے بچ گئے.
The post کویتی حکومت کو بڑا دھچکا، وزیر دفاع و داخلہ نے احتجاجا استعفی دے دیا appeared first on Daily Jasarat News.
