English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کشمیر فائلز: انتخابات سے قبل ہندو تواجذبات کو بھڑکانے والی ایک اور فلم

"آزادی دہشت گردی کا گانا ہے”، انوپم کھیر

ممبئی(ساوتھ ایشین وائر): جیسے ہی ہندوستان بھر میں انتخابات کا اعلان ہوا ہے، بالی ووڈ نے فلم کشمیر فائلز کا ٹریلر حال ہی میں جاری کیا ہے جس کا مقصدہندوتوا کے تعصب کے ذریعے ہندو ووٹروں کو آمادہ کرنا اور خاص طور پر آرٹیکل 370 کی منسوخی کو جواز فراہم کرنا ہے۔
اس فلم میں 1990 میں مقبوضہ علاقے کے اس وقت کے گورنر جگ موہن ملہوترا کی ہدایت پر کشمیری پنڈتوں کے کشمیر سے فرار کے واقعات کو شامل کیا گیا ہے، جب کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کے لیے بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کیاگیاتھا۔

اس فلم کے ہدایت کار وویک رنجن اگنی ہوتری ہیں جنہوں نے اس سے قبل دی تاشقند فائلز کے نام سے ایک "متنازعہ فلم” بنائی تھی، جس میں بنیادی طور پر اہم سوال اٹھایا گیا تھاکہ "نیتا جی سبھاش چندر بوس کو کس نے مارا”۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق،کشمیر فائلز فلم میں ایک ڈائیلاگ میں انوپم کھیر کو یہ کہتے ہوئے صاف سنا جا سکتا ہے کہ "آزادی دہشت گردی کا گانا ہے”۔
نیوز ویب سائٹ القمرآن لائن کے مطابق فلم کے ٹریلر میں متھن چکرورتی، انوپم کھیر، درشن کمار، پلوی جوشی، چنمے منڈلیکر، پرکاش بیلاوادی، پونیت اسار، بھاشا سنبلی، مرنل کلکرنی، اتل سریواستو اور پرتھوی راج سرنائک جیسے نامور اداکاروں نے ہندوستانیوں کو پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ مودی مخالف ہندوستانی لبرل طبقہ ملک کا غدار ہے۔
امریکی شہری انوپم کھیر کو ایک محب وطن کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ اور مبینہ طور پر 11 مارچ 2022 کو بھارت میں انتخابات کے دن 32 سال پرانے واقعے کو سیاسی فائدے کے لیے ہندوتوا کے جذبات کو بھڑکانے کے لیے اس فلم کو نمائش کے لئے پیش کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے