English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روسی حملے کے بعد یوکرین کی فضائی حدود غیر معینہ مدت کے لیے بند

القمر

کیف:روس نے یوکرین پرحملہ کردیا،  روس کے حملے کے بعد یوکرین نے فضائی حدود کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا۔

 غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے صدر پیوٹن نے یوکرین کے علیحدگی پسندوں کی مدد کے لیے فوجی آپریشن کرنے کا اعلان کیا۔ روسی صدر نے ٹیلی وژن پر اپنے ایک مختصر بیان میں کہا کہ میں فوجی آپریشن کا فیصلہ کر لیا ہے۔

انہوں نے یوکرین کی فوج کو ہتھیار ڈال دینے کے لیے بھی کہا۔ روسی صدر کے اعلان کے بعد یوکرین سے موصول اطلاعات کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ملٹری کمانڈ سینٹرز پر بھی میزائل داغے گئے ۔

 یوکرین کے دارالحکومت کیف میں5سے6 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ مشرقی یوکرین میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ یوکرینی شہر ماریوپول اور بندرگاہ بلیک سی پورٹ اڈیسہ پر دھماکے سنے گئے ، روسی فوج یوکرین کے علاقے ماریوپول اور اڈیسہ میں پہنچ گئی ۔ یوکرینی شہر کراماتو رسک پر فضائی حملے اور دھماکوں کی خبریں سوشل میڈیا پر پھیل گئیں،حملے کے نتیجے میں ہونیوالے نقصان کا پتہ نہیں چل سکا۔

یوکرین کی وزارتِ داخلہ نے کہا کہ روس نے بیلیسٹک اور کروز میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ روس کے حملے کے بعد یوکرین نے سول فضائی حدود کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا۔

The post روسی حملے کے بعد یوکرین کی فضائی حدود غیر معینہ مدت کے لیے بند appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے