کرغزستان کے صدر سادیر کاپاروف اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کی ٹیلی فون پر بات ہوئی جس دوران انہوں نے یوکرین کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
کرغز ایوان صدر کے پریس سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کاپاروف اور پوتن نے کرغز روس تعاون کے ایجنڈے میں شاملمعاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ فریقین نے یوکرین کی موجودہ صورتحال سمیت بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
