English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوکرین کی یورپی یونین کی رکنیت کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے ایک اہم لمحہ ہے، زیلنسکی

القمر

یوکرائنی صدر ولا دیمر زیلنسکی نے  واضح کیا ہے کہ طویل مدت سے  جاری بحث کو قطعی طور پر ختم کرنے اور ان کے ملک  کی یورپی یونین کی رکنیت کا حتمی فیصلہ اسوقت انتہائی اہم ہے۔

روس کے  یوکیرین پر حملے کے تیسرے روز  زیلنسکی   کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعے  بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔

علی الصبح  ویڈیو  پیغام کے ذریعے  ملک سے فرار ہونے کے دعووں کی تردید کرنے والے زیلنسکی نے  اب کی بار  اپنے ملک کی یورپی یونین کی رکنیت کے معاملے پر بیانات جاری کیے  ہیں۔

زیلنسکی نے کہا کہ ان کی یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ "یہ طویل عرصے سے جاری بحث کو یقینی طور پر ختم کرنے اور یوکرین کی یورپی یونین کی رکنیت کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔”

زیلنسکی نے مشل سے بات چیت میں   یوکرائنیوں کے آزاد مستقبل کے لیے زیادہ موثر امداد اور جدوجہد پر تبادلہ خیال کرنے کا اظہار کیا ہے۔

زیلنسکی نے یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان دیر لیین اور اطالوی وزیر اعظم ماریو دریگی سے الگ الگ  ٹیلی فونک ملاقاتیں کیں۔

زیلنسکی نے فون پر وون در لیین سے بات چیت میں کہا کہ  یوکرین اپنے ہاتھوں میں ہتھیار لے کر حملہ آوروں کے خلاف لڑ رہا ہے اور اپنی آزادی کے ساتھ ساتھ یورپ کے مستقبل کا بھی دفاع کر رہا ہے۔

میٹنگ میں اس بہادرانہ جدوجہد میں یورپی یونین کی طرف سے ان کے ملک کی موثر حمایت کے معاملے پر بات کرتے ہوئے زیلنسکی نے کہا، "مجھے یقین ہے کہ یورپی یونین بھی یوکرین کا انتخاب کرے گی۔”

انہوں نے دریگہی  کے ساتھ گفتگو  کے حوالے سے اپنے پیغام میں  یوکیرائن اور اٹلی کے پرچموں کو جگہ دیتے ہوئے کہا ’’یہ ہمارے ممالک کی تاریخ میں ایک نئے صفحے کا آغاز ہے۔‘‘

زیلنسکی نے کہا کہ دریگہی نے میٹنگ میں روس کو سوفٹ سسٹم سے خارج کرنے کی حمایت کی ہے اور یوکرین کو یورپی یونین کا حصہ ہونا چاہیے۔

زیلنسکی نے اپنی دوسری پوسٹ میں روسی عوام سے جنگ کی مخالفت کرنے کا مطالبہ کیا اور جو بھی یوکرین کا دفاع کرنا چاہتا ہے اسے اپنے ملک میں مدعو کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے