ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہم مغرب کے ساتھ  باہمی تعلقات  میں  ناقابل واپسی  موڑ  کے قریب پہنچ چکے ہیں، روس

روسی دفتر ِ خارجہ کی ترجمان ماریہ زاہا رووا  نے  روس کو یورپی کونسل کی رکنیت سے خارج کیے جانے کے  حوالے سے کہا کہ ہم مغرب کے ساتھ  باہمی تعلقات  میں  ناقابل واپسی  موڑ  کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ یوکرین میں روس کی فوجی کارروائیوں کے بعد یورپی کونسل نے کل اعلان کیاتھا  کہ اس نے ایک فیصلے کے ساتھ روس  کی رکنیت ختم کردی ہے۔

ماریہ زاہارووا نے ایک مقامی چینل سے انٹرویو میں  کونسل آف یورپ کے فیصلے کا جائزہ پیش کیا۔

انہوں نے اس فیصلے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ”ہم مغرب کے ساتھ تعلقات میں ناقابل واپسی نقطے کے قریب ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ تنظیم کا وجود ختم ہو جائے گا۔ وہ ہمارے بغیر ہمارے متعلق بات کریں گے۔ تاہم معاہدوں کی قبولیت کا ہمارے بغیر کوئی مفہوم  نہیں ہو گا۔

زاہارووا نے سماجی رابطوں کے پیج پر اپنے پیغام میں  برطانیہ کے روسی صدر اور وزیر خارجہ کے  بینک کھاتوں کو منجمد کیے  جانے  کے فیصلے کا بھی جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں سربراہان کے  برطانیہ میں کوئی بینک کھاتے موجود نہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں