یوکرین سے درجنوں پاکستانی طلباء کو پولینڈ منتقل کردیا گیا جنہیں لانے کے لیے پی آئی اے کی پروازیں کل روانہ ہوں گی۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق یوکیرین میں سفارتخانہ پاکستان نے 35 پاکستانی طلباء کو پولینڈ منتقل کردیا جو کہ پولینڈ میں سرحد ی علاقے میں قائم کیمپ میں پہنچ گئے۔
جس کے بعد اب پولینڈ میں پاکستان کا سفارتخانہ طلباء کو اب وارسا پہنچانے کے انتظامات کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر ہونے والے حملے کے بعد دو ہزار سے زائد پاکستانی طالب علم اور شہری یوکرین میں محصور ہیں، جنہوں نے اپنی باحفاظت وطن واپسی کے لیے حکومت سے درخواست بھی کی تھی۔
