اطلاع کے مطابق یوکیرین کے کھلے سمندر میں ایک جاپانی فرم کے مال بردار بحری جہاز پر ایک میزائل آن لگا ہے جس سے عملے کا ایک کارکن زخمی ہو گیا۔
کیوڈو ایجنسی کے مطابق مغربی جاپان کے ایہائم صوبے میں رجسٹرڈ شپنگ کمپنی نے اطلاع دی ہے کہ بحیرہ اسود میں سفر کرنے والے نمورا قوین مال بردار بحری جہاز میزائل کا نشانہ بنا ہے۔
بتایا گیا ہےکہ پاناما کے پرچم بردار بحری جہاز پر سوار 20 فلپائنی عملے کے ارکان میں سے ایک زخمی ہوگیا۔
مال بردار جہاز فی الحال سفرکرنے کے قابل ہے اور نقصان کے جائزے کے لیے اس نے اپنا رخ ترکی کی جانب موڑ دیا ہے
کیوڈو نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ یوکرین کے حکام کے مطابق بحری جہاز کو روسی فورسز نے نشانہ بنایا ہے۔
