کیف: یوکرین کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش مسترد کیے جانے کے بعد روس کے حملوں میں تیزی آ گئی ہے، روسی افواج پیش قدمی کرتے ہوئے دوسرے بڑے شہر خرکیف شہر میں داخل ہو گئیں جہاں لڑائی میں شدت آ گئی ہے۔
یوکرین حکام کا کہنا ہے کہ روسی فوج خارکیف پر قبضہ کرنے میں تاحال ناکام ہے اور روسی افواج کو مختلف محاذوں پر شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔ خرکیف شہر پر قبضے کیلئے شدید جھڑپیں جاری ہیں. خرکیف انتظامیہ نے شہریوں کوگھروں میں رہنے کی ہدایت کر دی۔
دوسری جانب یوکرین کے صدارتی آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کی فوج نے خار کیف شہر میں گیس پائپ لائن میزائل کے ذریعے اڑا دی ہے۔
یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ گیس لائن کی تباہی ماحولیات کے لیے تباہ کن ہو سکتی ہے، گیس لائن کی تباہی کے اثرات سے بچنے کے لیے شہریوں کو کھڑکیاں اور روشن دان بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے اور شہریوں کو مائع چیزیں پینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
The post روسی افواج کی پیش قدمی جاری، دوسرے بڑے شہرمیں داخل، گیس پائپ لائن تباہ appeared first on Daily Jasarat News.
