روسی فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ جمعرات سے یوکرین میں جاری عسکری مداخلت کے دوران اب تک 471 یوکرینی فوجی گرفتار کیے جا چکے ہیں جب کہ تقریباﹰ ایک ہزار مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
روسی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق، ماسکو کے فوجی دستے اب تک یوکرین کے گیارہ لڑاکا ڈرونز، 223 ٹینک اور زمین پر کھڑے 28 طیارے تباہ کر چکے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ یوکرین کے مشرق میں دونباس کے علاقے میں علیحدگی پسندوں نے بارہ کلومیٹر کے فاصلے تک پیش قدمی کی ہے۔
ان روسی دعووں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
