English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فہیم اور حسن انجری کا شکار ہو کر آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے باہر

القمر

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف اور فاسٹ باؤلر حسن علی انجری کا شکار ہو کر آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ افتخار احمد اور آل راؤنڈر وسیم جونیئر کو قومی اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔

دونوں کھلاڑی آج رات اسلام آباد پہنچ جائیں گے جہاں انہیں تین روز کی آئیسولیشن مکمل کرنے کے بعد قومی ٹیسٹ اسکواڈ کو جوائن کرنے کی اجازت ہو گی۔

فہیم اشرف اور حسن علی پاکستان سپر لیگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے اور اگلے ہفتے اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

ان دونوں کھلاڑیوں کو بھی اسکواڈ جوائن کرنے کے لیے تین روزہ آئیسولیشن مکمل کرنا ہوگی اور ممکنہ طور پر دسرے ٹیسٹ میچ سے قبل دونوں فٹ ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی20 میچ کی سیریز کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم آج پاکستان پہنچی ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور تیسرا میچ لاہور اور کراچی میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان کا اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، حارث رؤف، افتخار احمد، امام الحق، محمد وسیم جونیئر، نعمان علی، ساجد خان، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور زاہد محمود۔

منبع: ڈان نیوز

The post فہیم اور حسن انجری کا شکار ہو کر آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے باہر appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے