بیجنگ (آن لائن) چین نے لانگ مارچ کیریئر راکٹ کے ذریعے 22 سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں بھیج کر ایک راکٹ کے ذریعے سب سے زیادہ سیٹلائٹس خلا میں بھیجنے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔چینی میڈ یا کے مطابق اتوار کو جنوبی صوبہ ہائی نان کے وین چھانگ لانچنگ سینٹر سے سیٹلائٹ کو طے شدہ مدار میں چھواڑا گیا۔ یہ سیٹلائٹ بنیادی طور پر سمندری ماحول کی نگرانی، جنگلات کی آگ سے بچاؤ اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹس کا 409 واں مشن تھا۔
