ترکی کی معیشت میں 2021 میں 11 فیصد اور گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی میں 9.1 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ترکی کے شماریاتی ادارے (TUIK) نے گزشتہ سال کی شرح نمو کے اعداد و شمار کا اعلان کیا۔
ترکی کی معیشت میں گزشتہ سال 11 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اکتوبر تا دسمبر 2021 کی چوتھی سہ ماہی میں شرح نمو 9.1 فیصد رہی۔
موجودہ قیمتوں پر گزشتہ سال کے مقابلے میں پیداواری طریقہ سے شرح نمو میں 42.8 فیصد اضافہ ہوا جس کی مالیت 7 ٹریلین 209 بلین 40 ملین ترک لیرا ہے۔
گزشتہ سال مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) فی کس 9 ہزار 539 ڈالر رہی۔
سب سے زیادہ اضافہ سروس سرگرمیوں کے شعبے میں دیکھا گیا۔
پچھلے سال، اطلاعات اور مواصلات کی سرگرمیوں میں 2.2 فیصد اضافہ ہوا، اور پیشہ ورانہ، انتظامی اور معاون خدمات کی سرگرمیوں میں 17.3 فیصد اضافہ ہوا۔
صنعت میں ترقی کی شرح 16.6 فیصد بتائی گئی۔
