English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی:ضلع دیار بکر میں ایرن سرمائی 27 آپریشن کا آغاز

القمر

ترک ضلع دیا بکر میں علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے کے خلاف ایرین سرمائی 27  آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

 امور داخلہ کے مطابق، پی کےکے کا ملک سے خاتمہ کرنے اور خطے میں موجود دہشتگردوں کو آخری انجام تک پہنچانے کے لیے دیار بکر میں  ایرن سرمائی 27 آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

اس آپریشن میں دیار بکر جینڈرمیری  کے کمانڈوز،پولیس کی خصوصی فورس اور دیگر حفاظتی جوانوں سمیت 1070 اہلکار اور 69 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک یہ آپریشنز پر عزم طریقے سے جاری رہیں گے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے