English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یورپی یونین کا یوکرین کے لیے 500ملین یورو کی دفاعی امداد کا اعلان

القمر

یورپین یونین نےاعلان کیا ہے کہ یورپ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک زیرجارحیت کسی ملک کو لڑنے کیلئے اسلحہ خرید کر بھی دے گا۔

اس کے ساتھ ہی روس سے تعلق رکھنے والے میڈیا کو بھی یورپ میں فوری طور پر بند کردیا گیا ہے، یورپی کمیشن کے مطابق اس کی بنیادی وجہ روس کے جھوٹ کو عوام تک پہنچنے سے بچانا ہے۔

یورپی یونین کے خارجہ تعلقات اور سلامتی پالیسی کے نمائندہ جوزف بوریل نے یوکرین کے لیے 500 ملین یورو کے اسلحے اور دیگر فوجی سازو سامان کی فراہمی کا یقین دلایا  جبکہ مزید بتایا کہ یورپی یونین یوکرین  ک مدد کےلیے جنگی طیارے بھی روانہ کرے گی۔

یورپین یونین نے کہا کہ ہم ایسے قواعد بھی تیار کر رہے ہیں جو مستقبل میں روس کی منفی خبر رسانی کو یورپ میں پھیلنے سے روکنے کے لیےکام آئے گی۔

اس کے علاوہ یورپ کے تمام بینکوں میں موجود روسی سرمایہ کاروں کے تمام اثاثوں پر بھی پابندی عائد کردی جائے گی جبکہ سویفٹ بینک کاری نظام سے بھی روس کو خارج کر دیا گیا ہے جس سے روسی مرکزی بینک کا مالیاتی نظام مفلوج ہو جائے گا اور اس کے نصف اثاثے منجمد ہو جائیں گے۔

یورپین کمیشن نے اس کے ساتھ یہ اعلان بھی کیا ہے کہ روس کے علاوہ اس کے موقف کی تائید کرنے پر بیلاروس سمیت روسی نواز دیگر شخصیات کو بھی سخت ترین پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے