کیا آپ کو معلوم ہے کہ معروف سپرانو لیلیٰ گینجیر کی آواز کے استعمال کی تکنیک کو عالمی اوپیرا اصطلاحات میں "گینجیریٹ” تکنیک کے نام سے پہچانا جاتا ہے؟
لیلیٰ گینجیر کا شمار 20 ویں صدی کی اہم ترین سپرانو استادوں میں ہوتا ہے۔ اوپیرا کی تاریخ میں سنہرے حروف میں درج اس فنکارہ نے 1950 میں انقرہ اوپیرا سے اور "کاوالیریا رسٹیکانا” اوپیرا میں ‘سانٹوآزا ‘کے کردار سے اپنی پیشہ وارانہ زندگی کا آغاز کیا۔ وہ پہلی دفعہ 1953 میں ترکی اور اٹلی کے درمیان طے پانے والے ثقافتی سمجھوتے کے دائرہ کار میں ایک ریڈیو کانسرٹ دینے کے لئے روم گئیں۔ اس کانسرٹ میں کامیابی کی وجہ سے انہیں اٹلی کے اوپیراوں میں مرکزی کردار کی پیشکشیں کی گئیں اور اس طرح گینجیر نے اپنے بین الاقوامی کیرئیر کا آغاز کیا۔ وہ، ویردی کے معروف ” لا ٹراویاٹا” اوپیرا کے ساتھ متعدد یورپی ممالک، روس اور امریکہ میں اسٹیج پر آئیں۔ 1957 میں انہوں نے عالمی شہرت یافتہ "لا سکالا ” تھئیٹر پر اپنے فن کا مظاہرہ کر کے اپنے سب سے بڑے ہدف تک رسائی حاصل کی۔
1985 میں انہوں نے اسٹیج کو الوداع کہہ دیا۔ 2008 میں اپنی وفات تک یہ معروف اداکارہ، لا سکالا تھئیٹر میں اعلیٰ سطحی فرائض پر معمور رہیں اور لیکچر دیتی رہیں۔ اپنے تعلیمی ماضی اور محققانہ روح کے ساتھ انہوں نے طاق نسیاں کے شکار متعدد فن پاروں کو متعارف کروایا۔ یہی نہیں بلکہ اپنے آواز کے استعمال کے طریقے کو ایک تکنیک کی شکل دے کر عالمی اوپرا اصطلاحات میں "گیجیریٹ” اصطلاح کا اضافہ کیا۔
