English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان گھبراگئے؟ابھی تو احتساب شروع ہوا ہے،  رہنما ن لیگ

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ  ابھی تو احتساب شروع ہوا ہے، ابھی تو بہت کچھ آنا باقی ہے، آپ تو ابھی سے گھبراگئے؟ عمران صاحب آپ اور آپ کے ٹاﺅٹ جو ثبوت کے صندوق لا رہے تھے، ان کاکیا ہوا؟ ٹرک کے ٹائر پنکچر ہوگئے کیا؟

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب بتائیں الیکشن کمشن سے کیوں جھوٹ بولا، کیوں اکاﺅنٹس چھپائے؟ عمران صاحب نے دوسروں پرجو الزام لگائے، وہ ان سب میں خود مجرم ثابت ہورہے ہیں،  عمران صاحب غیرقانونی فارن فنڈنگ کیس اتنا کمزور ہے تو چھ سال سے بھاگ کیوں رہے ہیں ؟ وکیل پر وکیل کیوں بدل رہے ہیں؟عمران صاحب غیرقانونی فارن فنڈنگ کیس میں آپ چور نہیں تو پھرچھ سال سے تاریخ پر تاریخ کیوں؟

انہوں نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی سر چڑھ کر بول رہی ہے، غریب عوام کا جینا دوبھر ہوچکا ہے، لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے