English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پانی بچایا جائے ورنہ ملک ریگستان بن جائے گا، میاں زاہدحسین 

کراچی: نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستانی دریاؤں کومرنے سے بچایا جائے ورنہ ملک وقت سے پہلے ہی ریگستان بن جائے گا جس میں نہ زراعت ہوسکے گی اورنہ ہی صنعت چل سکے گی۔

میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پینے کے پانی کے معیار کے حوالے سے 122 ممالک میں سے 80ویں نمبرپرہے اورملک کے اکثرعلاقوں کے عوام آلودہ پانی پینے پرمجبورہیں۔ اب پنجاب کے لئے اہم ترین دریائے راوی کودنیا کے تین آلودہ ترین دریاؤں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے جس سے عوام اورمعیشت کے لئے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ اس دریا میں بے شمارفارماسیوٹیکل اوردیگرکمپنیاں فضلہ پھینک رہی ہیں جبکہ اس میں انسانی وزرعی فضلہ اورزہریلے کیمیکل بھی بہائے جا رہے ہیں اورایک پڑوسی ملک کی جانب سے بھی پاکستان کے لئے اس اہم دریا کوگٹربنانے کا کام زوروشور سے جاری ہے۔

سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ دنیا کے بہت سے ممالک دریاؤں کوانسانی، صنعتی اورزرعی فضلے سے محفوظ رکھتے ہیں اورزیرزمین پانی کی سطح بلند کرنے کے لئے مختلف اقدامات کرتے ہیں تاکہ زندگی کوبرقرار رکھا جاسکے مگرپاکستان میں اس سلسلہ میں صرف باتیں ہی کی جاتی ہیں۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے