ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلو چستان کو آرڈینیٹر حمید اللہ نصر کا کہنا ہے کہ صوبے میں آج سے شروع ہونےوالی 5 روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران تمام 34 اضلاع میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
اس مہم کے دوران 10 ہزار 832 ٹیمیں 5 سال سے کم عمر 25 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں پولیو کے قطرے پلانے کے لیے 8 ہزار 788 موبائل ٹیمیں، 942 فکسڈ ٹیمیں اور 594 ٹرانزٹ ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں تاکہ تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا عمل یقینی بنایا جاسکے۔
حمید اللہ نظر کا کہنا تھا کہ ’ہم نے کسی بھی غیر متوقع حالات سے بچنے کے لیےسخت سیکیورٹی کے اقدامات کیے ہیں، پولیو ٹیم کے عملے کی حفاظت کے لیے بلوچستان لیویز فورسز، پولیس اور فرنٹیئر کور کو تعینات کیا گیا ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کو راضی کرنے کے لیے مذہبی اسکالرز کی مدد بھی لی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’پولیو کے خاتمے کے لیے روٹین ایمونائزیشن (آر آئی) ایک اہم ستون ہے، ہم نہ صرف پچپن کی بیماریوں سےبچاؤ کی ویکسین لگانے کے لیے مناسب وسائل فراہم کر رہے ہیں بلکہ دور دراز کے علاقوں میں آر آئی سروس کی فراہمی وسیع کرنے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔
منبع: ڈان نیوز
The post بلوچستان کے 34 اضلاع میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کی تیاریاں مکمل appeared first on شفقنا اردو نیوز.
