مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سربراہ ژانز اسٹولٹن برگ نے یوکرین کو فضائی دفاعی میزائل اور ٹینک شکن ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب، روسی فوج نے مزید دو جنوب مشرقی شہروں پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پوتن آج ایک خصوصی اجلاس بھی طلب کر رہے ہیں، جس میں وہ مغرب کی جانب سے عائد کی جانے والی اقتصادی پابندیوں کا جائزہ لیں گے۔
ماسکو حکام کے مطابق، روس ان پابندیوں کے ردعمل کے طور پر جوابی کارروائی کر سکتا ہے۔
دریں اثناء، یوکرین صدر نے درخواست کی ہے کہ ان کے ملک کی یورپی یونین میں شمولیت کا عمل تیز تر کر دیا جائے۔
