روس اور یوکرین کے درمیان بیلاروس کی سرحد پر غیر مشروط مذاکرات شروع ہو گئے۔
24 فروری کو شروع ہونے والے روسی حملوں کے 5ویں دن اب تمام تر نظریں روسی اور یوکرینی وفود کے درمیان ہونے والے مذاکرات پر مرکوز ہو گئی ہیں۔
یوکرین کی بیلاروس سے متصل سرحد پر روسی اور یوکرینی وفود کے درمیان ہونے والی ملاقات کا ایجنڈا روسی حملوں کا خاتمہ اور ہنگامی جنگ بندی کرنا ہے۔
خبر رساں ایجنسی انٹرفیکس نے ایک روسی مذاکرات کار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان کا ملک یوکرین کے ساتھ جلد از جلد معاہدہ کرنے پر آمادہ ہے۔
مذاکرات کار نے کہا، "کوئی بھی معاہدہ دونوں فریقین کے مفاد میں ہو گا”۔
یوکرین جنگ بندی اور اپنی سرزمین سے روسی فوجیوں کا فوری انخلا چاہتا ہے۔
زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا تھا کہ "ہم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یوکرین کا وفد بغیر کسی پیشگی شرائط کے یوکرین-بیلاروس کی سرحد پر دریائے پرپیات کے علاقے میں روسی وفد سے ملاقات کرے گا۔”
