کریملن کے ترجمان دیمیتری پیسکوف نے کہا ہے کہ مغرب کی طرف سے ہم پر لگنے والی پابندیوں کے خلاف مناسب جواب دیا جائے گا۔
پیسکوف نے اپنے بیان میں کہا کہ مغربی ممالک کی پابندیوں کا جواب مناسب وقت اور ملکی مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے دیا جائے گا جبکہ صدر پوتن نے خود پر لگی پابندیوں کو نظر انداز کر دیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ آج صدر پوتن اپنی کابینہ کے ہمراہ ملکی معیشت کی صورت حال پر ایک اجلاس منعقد کریں گے۔
پیسکوف نے بتایا کہ صدر پوتن کے بیرون ملک کسی قسم کے اثاثے نہیں ہیں جبکہ پابندیوں کے زمرے میں موجود بعض اثاثوں سے متعلق مغرب غلط بیانی سے کام لے رہا ہے،روسی صدر ہر سال اپنے اثاثوں کو ظاہر کرتے ہیں جن کے علاوہ ان کے کوئی دیگر اثاثے موجود نہیں ہیں۔
