ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کے 100فیوچر اسٹارز کو ایک سال کا کنٹریکٹ مل گیاچ

لاہور(نمائندہ خصوصی) پی سی بی نے پاکستان کے 100فیوچر اسٹارز کو ایک سال کا کنٹریکٹ دے دیا ۔جونیئر ڈویلمپنٹ پروگرام کے تحت 13سے 19 سال کے نوجوان کھلاڑیوں کو ایک سال کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ کے یہ 100روشن ستارے مستقبل میں دنیا کے افق پر چمکنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، ان تمام کھلاڑیوں کوخصوصی طور پر لاہور قلندرز بمقابلہ ملتان سلطانز کے مابین پی ایس ایل 7کا فائنل دیکھنے قذافی اسٹیڈیم لاہور بھی مدعو کیا گیاتھا۔پی سی بی ان کھلاڑیوں کی صلاحیتیں نکھارنے کے علاوہ انھیں تعلیمی اسکالرشپ بھی دے گا۔ تمام کھلاڑیوں کو 30ہزار روپے ماہوار وظیفہ بھی دیاجائیگا۔ کنٹریکٹ حاصل کرنے والے ان 100 میں سے 45کھلاڑیوں کا تعلق انڈر 19، 25کا انڈر 16اور 15کا انڈر 13سے ہے، 10 کھلاڑی ایسے ہیں جنھیں اسپیشل ٹیلنٹ کی بنیاد پر کنٹریکٹ دیے گئے ہیں۔ بلوچستان میں کرکٹ کے فروغ اور پزیرائی کیلیے بھی 5خصوصی کنٹریکٹ دیے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں