سینئر اینکر کامران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو فوری طور پر رائٹ آف کر دینا مناسب نہیں ہے کیونکہ کھیل ابھی باقی ہے، ختم نہیں ہوا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کامران خان نے لکھا کہ گذشتہ روز اچانک وزیراعظم عمران خان کی گرتی مقبولیت کو سہارا مل گیا ہے۔
کل اچانک عمران خان کی گرتی مقبولیت کو سہارا ملا سیاسی منظرنامے پر انکی بھرپور واپسی ہوئی بجلی بلوں پیٹرول ڈیزل قیمتوں میں کمی وغیرہ وغیرہ بہترین خبریں ہیں خانصاحب آخری موقع ہےعوام سے تبدیلی کا وعدہ پورا کریں۰کھیل ابھی ختم نہیں ہوا عمران خان کو فوری رائٹ آف کردینا مناسب نہیں pic.twitter.com/W8pxDl3MJA
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) March 1, 2022
کامران خان کا کہنا تھا کہ سیاسی منظرنامے پر عمران خان کی بھرپور واپسی ہوئی ہے۔ بجلی بلوں، پیٹرول اور ڈیزل قیمتوں میں کمی وغیرہ وغیرہ، عوام کیلئے بہترین خبریں ہیں۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب کیلئے آخری موقع ہے کہ عوام سے تبدیلی کا وعدہ پورا کریں۔ کھیل ابھی ختم نہیں ہوا۔ عمران خان کو فوری رائٹ آف کردینا مناسب نہیں ہے۔
ایک دوسری ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ عمران خان مہنگائی گھٹاؤ پیکج کی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے باقاعدہ منظوری لی گئی تھی۔
وزیر خزانہ شوکت ترین کہتے ہیں عمران خان مہنگائی گھٹاؤ پیکج کی IMF سے باقاعدہ منظوری لی گئی اس پیکج سے IMF پروگرام متاثر نہیں ہوگا ترین صاحب نے حکومتی وسائل اور زرائع کا بھی احاطہ کیا جن سے مہنگائی گھٹاؤ پیکج کی سرمایہ کاری ہوگی حکومت کو کوئی بڑی کٹوتی نہیں کرنی پڑے گی pic.twitter.com/iak2coDB9S
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) March 1, 2022
انہوں نے کہا کہ شوکت ترین کے مطابق اس پیکج سے آئی ایم اید پروگرام متاثر نہیں ہوگا۔ ترین صاحب نے حکومتی وسائل اور ذرائع کا بھی احاطہ کیا، جن سے مہنگائی گھٹاؤ پیکج کی سرمایہ کاری ہوگی۔ حکومت کو کوئی بڑی کٹوتی نہیں کرنی پڑے گی۔
کامران خان نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ عمران خان نے مہنگائی کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتیں کم کرکے ماہرین کو حیرت زدہ کر دیا ہے۔