ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس کے ساتھ مذاکرات مطلوبہ نتائج سے دور رہے:زیلنسکی

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے مذاکرات میں مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوئے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بیان میں کہا کہ روس پراپنا موقف واضح کردیا ہے ہم جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روس سے مذاکرات میں یوکرین کو مطلوبہ نتائح نہیں ملے۔

روس سے مذاکرات کرکے واپس آنے والے وفد سے بات چیت کے بعد روس سے مذاکرات کے اگلے دورسے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ روس سے بات چیت میں کچھ اشارے ملے ہیں تاہم روس نے مذاکرات کے دوران بھی حملے جاری رکھے۔

یوکرینی صدرکا مزید کہنا تھا کہ یقین ہے کہ روس دباؤ بڑھانے کی کوشش کررہا ہے لیکن وہ وقت ضائع نہ کرے کیونکہ ان حربوں سے متاثرنہیں ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں