ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی فوج کا چھاپہ،دو فلسطینی ہلاک

گزشتہ شب اسرائیلی فوج کے مقبوضہ مغربی کنارے میں مارے گئے ایک چھاپے کے دوران  دو فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق ،ہلاک ہونے والے نوجوانوں کی عمریں اٹھارہ اور بائیس سال تھیں اورجن کے نام  شادی نجم اور عبداللہ الحصری بتائے گئے ہیں۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ  ان کی فوج جنین کے علاقے میں دہشت گردی کے ایک ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے داخل ہوئی تھی۔

اس واقعے کے بعد جنین میں جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا اور اسرائیلی فوج نے جوابی فائرنگ کا سلسلہ شروع کر دیا۔

مقبوضہ مغربی علاقے میں لڑائی کے ایسے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں