English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر اعظم کے قوم سے خطاب کے بعد مرغی بھی مہنگی ہوگئی

کراچی :وزیر اعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کے بعد ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں زندہ مرغی اور اس کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق کراچی میں فی کلو زندہ مرغی کا بھاو 290 روپے ہے، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 1 ہفتے میں 20 روپے بڑھی ہے۔کراچی مارکیٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ شہر میں مرغی کا 1 کلو گوشت 420 سے 440 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت گزشتہ 1 ہفتے کے دوران 40 روپے تک بڑھی ہے۔دوسری جانب کمشنر کراچی کی لسٹ میں زندہ مرغی کی قیمت 138 روپے فی کلو اور گوشت 214 روپے فی کلو ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے