English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوکرین پرحملہ، صدرپیوٹن سے جوڈوفیڈریشن کی صدارت چھن گئی

صدرپیوٹن مستند جوڈوکا ہیں اورانہیں 2014 میں آٹھواں ڈین دیا گیا تھا جوجوڈو کے بڑے لیول میں سے ایک ہے

 ماسکو: انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن (آئی جے ایف) نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے اعزازی صدارت واپس لے لی۔انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین پرحملے کے بعد روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے فیڈریشن کی اعزازی صدارت واپس لے لی گئی ہے اورانہیں اعزازی سفیرکے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

صدرپیوٹن مستند جوڈوکا ہیں اورانہیں 2014 میں آٹھواں ڈین دیا گیا تھا جوجوڈو کے بڑے لیول میں سے ایک ہے۔صدرپیوٹن کوانٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن نے 2008 میں اعزازی صدارت اورسفیرکے عہدے سے نوازا تھا۔صدرپیوٹن جوڈو اورآئس ہاکی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔روس اور یوکرین کے درمیان 5 روز سے جنگ جاری ہے اور روسی فوج نے یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے