English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حیدرآباد، آئی بی اے ٹیسٹ پاس امیدواروں کا احتجاج

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) دادو ضلع کے شہر جوہی کے گوٹھ فیض محمد لغاری نے رہائشی آئی بی اے ٹیسٹ پاس امیدواروں نے آفر آڈر نہ ملنے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا ۔اس موقع پر امداد حسین‘ ذاکر ودیگر نے کہاکہ سندھ حکومت میں محکمہ تعلیم کی مقرر حد کے باعث گوٹھ فیض محمد لغاری ہارڈ ایریا قرار دیتے دیا یوسی ڈرگ بالا بھی اس میں آتی ہے اس کے باوجود دادو سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین غلام قادر لاشاری نے انہیں نظر انداز کرکے نوکری کا آفر لیٹر جاری کرنے سے انکار کردیا ۔چیئرمین سلیکشن کمیٹی کے مطابق سندھ کے گوٹھ فیض محمد لغاری یوسی درگ بالااس میں نہیں آتے جبکہ محکمہ ریونیو کے ریکارڈ کے مطابق فیص محمد غلاری یوسی درگ بالا میں ہے انہوںنے امکان ظاہر کیا کہ چیئرمین سلیکشن کمیٹی دادو نے مبینہ رشوت کی خاطر انہیں نظر انداز کیا۔ انہوںنے چیئرمین بلاول زرداری‘ وزیر اعلی سندھ‘صوبائی وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا کہ ہارڈ ایریا کے تحت نوکری کے آفر آرڈر جاری کیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے