کوٹری(پ ر)یوم شہری دفاع کے موقع پر محکمہ شہری دفاع جامشورو کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ڈپٹی کنٹرولر سہیل احمد پاٹولی، ڈپٹی کنٹرولر محمد سومار بٹی، ڈپٹی کنٹرولر ٹنڈوالٰہیار فہیم میمن ڈویژنل وارڈن حاجی محمد اکرم و دیگر افسران سمیت رضاکاروں کے علاوہ شہریوں نے شرکت کی۔تقریب میں کیک کاٹ کر ملکی سلامتی اور ترقی کیلیے دعا مانگی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کنٹرولر سہیل پاٹولی، فہیم میمن، محمد سومار باٹی اور دیگر افسران نے کہا کہ شہری ملکی سلامتی اور دفاع میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے رضاکارانہ خدمت انجام دے سکتے ہیں محکمہ شہری دفاع مخصوص حالات میں ہنگامی بنیادوں پر شہریوں کی حفاظت کے لیے افواج پاکستان اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اقدامات عمل میں لاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں میں شہری دفاع کی افادیت کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں ہنگامی صورتحال میں امدادی سرگرمی طبی مدد فراہم کرنا اور آگ پر قابو پانے سمیت دیگر حفاظتی اصول بتاتے بتائے جاتے ہیں ملکی دفاع میں حصہ لینا ہر شہری کا فرض ہے اور دشمن عناصر کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے شہری دفاع میں شامل ہوکر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے معاونت کی جاسکتی ہے۔ اس موقع پر محکمہ شہری دفاع جامشورو کی جانب سے شرکا میں ہینڈ بلز اور حفاظتی سامان تقسیم کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر شہری دفاع جامشورو کے دفتر سے ریلی نکالی گئی جوکہ پیدل مارچ کرتے ہوئے ڈی سی آفس کوٹری پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ہے۔
