English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ، جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو ہرادیا

کرائسٹ چرچ : جنوبی افریقن کھلاری نیوزی لینڈ کیخلاف آخری وکٹ لینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے

کرائسٹ چرچ (جسارت نیوز)جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 198رنز سے ہرا کر سیریز 1-1سے برابر کر دی، جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کیلیے 426رنز کا ٹارگٹ دیا تاہم نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم آخری روز 227رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ،جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر ربادا مین آف دی میچ ، نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 332 رنز جبکہ جنوبی افریقا کو 6 وکٹ درکار تھے تاہم جنوبی افریقا کے بولرز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ ٹیم کو 227رنز پر آئوٹ کردیا نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کونوے سب سے کامیاب بلے باز رہے ۔گیسو ربادا’ مارکو جنسن اور مہاراج نے 3، 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ اس طرح جنوبی افریقا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو 198رنز سے ہرا کر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی- ربادا کو عمدہ بولنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا انہوں نے پہلی اننگز میں 5جبکہ دوسری اننگز میں 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے