English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کوہرانے کیلیے بہترین کرکٹ کھیلنا ہوگی، اسٹیواسمتھ

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) آسٹریلیا کے کرکٹر اسٹیواسمتھ نے کہا ہے کہ پاکستان کوہرانے کے لیے بہترین کرکٹ کھیلنا پڑے گی۔آسٹریلین کرکٹر اسٹیواسمتھ نے آن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کے پاس ورلڈ کلاس کھلاڑی موجود ہیں۔ شاہین شاہ اور حارث رئوف تیز رفتار فاسٹ بولرز ہیں۔اسٹیواسمتھ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کھیلنے کی ہمیشہ سے خواہش تھی۔پہلے پریکٹس سیشن میں اسٹیڈیم اورپچ دیکھنے کا موقع ملے گا اورکنڈیشنزسے آگاہ ہونے کی کوشش ہوگی۔اسٹیواسمتھ نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ کچھ سال قبل آسٹریلیا میں کھیلے تھے، پاکستان ایک اچھی ٹیم ہے، پاکستان میں سیکیورٹی بہترین ہے اور ہم محفوظ محسوس کر رہے ہیں ، اسلام آباد میں بہترین میزبانی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف کنڈیشنر میں کھیلنے سے لطف اندوز ہوتا ہوں۔ بطور کھلاڑی آسٹریلیا کے لیے کھیلنے پرخوش ہوں۔ پیٹ کمنز عمدہ کپتانی کررہے ہیں۔ دورہ پاکستان کے لئے آسٹریلیا کی ٹیم میں 3 اسپنرز ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں میری کارکردگی اتنی اچھی نہیں لیکن یہ فارمیٹ کھیل سکتا ہوں ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے