کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ فیصل فٹبال کلب ناظم آباد کے زیر اہتمام آل کراچی استار محمد خان اینڈ ماما طورہ باز خان میموریل فٹبال ٹورنامنٹ میں 6ٹیمیں اگلے راؤنڈ میں داخل ہوگئیں۔ خیبر اسٹار نے آزاد شاہین کو 2-1 سے فاتح ٹیم کے اسد 2گول اسکور کیے۔ حریف ٹیم کی جانب سے اظہر الدین نے گول اسکور کیا۔ نیشنل فرنٹیئر کلب نے بلال مجاہد کلب کو سردار کے شاندار گول کے بدولت 1-0سے ہرادیا۔ شکیل بلگرامی ایف سی نے غوثیہ اسپورٹس اورنگی کو پنالٹی ککس کی بنیاد پر 4-2 سے ہرادیا۔ مقررہ وقت تک مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا۔ ماڑی پوری ایف سی نے ینگ حقانی ایف سی کو 1-0 سے ہرادیا۔ سعید غلام نے شاندار گول کرکے ٹیم کو کامیابی دلائی۔ پیر آباد گولڈن ایف سی نے گلشن اسپورٹس کو2-1سے ہرادیا۔ چمن اسپورٹس نے بلوچ فشرمین کو پنالٹی ککس کی بنیاد پر4-3 سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایم ایس ملیر ایف سی نے فضل ممیوریل ایف سی کو شاکر کے شاندار گول کی بدولت ایک صفر سے ہرادیا۔
