ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایف بی آر کی کارکردگی کی بدولت عوام کو ریلیف دینے کے قابل ہوئے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی کارکردگی کی وجہ سے عوام کو  پٹرول، ڈیزل اوربجلی پر سبسڈی دینے کے قابل ہوئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر نے ماہِ فروری کا طے شدہ 441 ارب روپے کا ہدف کامیابی سے عبور کرلیا، انہوں نے کہا کہ ایف بی آر نے ٹیکس وصولیوں میں 28.5% کا اضافہ کیا ہے، جو ماہانہ نمو کے اعتبار سے 30 فیصد سے بھی زائد ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی اسی کارکردگی کی بدولت ہم اب اپنےعوام کیلئے سہولیات کے اہتمام اور پٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں رعایت دینے کے قابل ہوئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں