وزیراعظم عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کی قیادت سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی سے ملاقات کی جہاں ملک کی سیاسی صورت حال اور اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کی کوششوں پر ان کی حمایت پر گفتگو کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ لاہور کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
ملاقات کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور سالک حسین سمیت دیگر وفاقی وزرا بھی موجود تھے۔
چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے شافع حسین نے بتایا کہ ملاقات خوش گوار ماحول میں ہوئی اور گفتگو وزیراعظم کے دورہ روس کے حوالے سے تھی۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان کی سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات
وزیراعظم عمران خان نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی pic.twitter.com/DOzU369gqJ
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) March 1, 2022
