English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوکرین سے انخلاء کیے گئے ترک باشندے رومانیہ پہنچا دیے گئے

القمر

یوکرین کی فضائی حدود کے بند  ہونے کی وجہ سے وزارت خارجہ کی جانب سے زمینی راستے سے انخلاء کے منصوبے کے دائرہ کار میں، گزشتہ روز روانہ ہونے والی بسیں 2 ہزار  ترک شہریوں کو رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ لے کر آئی ہیں ۔

بخارسٹ روم ایکسپو نمائشی مرکز جسے بخارسٹ میں ترک سفارت خانے اور ملک میں مقیم تاجروں کے تعاون سے ایک عارضی پناہ گاہ میں تبدیل کیا گیا ہے اور ترک شہریوں کو ویاں بسایاگیا ہے اور ان کی وقتی ضروریات کو پورا کیا جا رہا ہے۔

بخارسٹ میں ترکی کی  سفیر فوسن آراماز نے  پناہ گاہ کا دورہ  کرتے ہوئے  کہا ہے کہ  اس پناہ گاہ میں 2 ہزار   ترک شہریوں کے لیے عارضی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، اور کیف سے ٹرین کے ذریعے آنے والے شہریوں کو ٹرین سے اترنے کے بعد ترکی سے بھیجی گئی بسوں کے ذریعے رومانیہ کی سرحد پر پہنچایا گیا ہے۔

آراماز نے کہا کہ سفارت خانے کے اہلکاروں نے شہریوں کا سرحد پر استقبال کیا اور رومانیہ کے حکام کے انتہائی دوستانہ رویے کی بدولت انہیں بغیر کسی پریشانی کے سیرت  سرحدی چوکی سے بخارسٹ منتقل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روم ایکسپو میں رات گزارنے والے ترک شہریوں کو یہاں سے بخارسٹ اوٹوپینی ہوائی اڈے پر منتقل کیا جائے گا، اور ٹرکش ایئر لائنز کے ذریعے ترکی روانہ کیا جائے گا۔ آراماز نےکہا کہ 2 ہزار افراد کا انخلاء آج چھ اضافی پروازوں کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے