لاہور: درجہ دوئم کا گھی اور کوکنگ آئل تیار کرنے والی کمپنیوں نے درجہ دوئم کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ درجہ دوئم کے گھی کی قیمت میں 24 روپے فی کلو جبکہ کوکنگ آئل کی قیمت میں 25 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے اور اس اضافے کے ساتھ گھی کی قیمت 424 اور کوکنگ آئل کی قیمت 425 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ جو غریب شہریوں کی پہنچ سے مزید دور ہو کر رہ گیا ہے۔
واضح رہے کہ دکانداروں کو پرچون کی سطح پر یہی گھی اور کوکنگ آئل 419 روپے فی لیٹر میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ پرچون فروش اس گھی اور آئل کو 424سے 425 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔

